مستونگ میں قتل کئے جانے والے 4 افراد کا تعلق چمن سے ہے

ہفتہ 30 مئی 2015 21:30

چمن۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) مستونگ کے علاقے میں مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کئے جانے والے 22میں سے 4افراد کا تعلق چمن سے ہے جن کی نعشیں ایمبولینسوں کے ذریعے چمن پہنچا دی گئی ہیں جن میں حاجی ساگزئی، عبدالجبار، محمد نعیم اور عبدالصمد شامل ہیں جن کی تدفین کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ جن 3بسوں سے مسافروں کو اتارا گیا ان میں سے ایک بس چمن سے کراچی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :