سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: ہیڈ سدرن کمانڈ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 21:27

سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: ہیڈ سدرن ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) ہیڈ سدرن کمانڈ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ہیڈ سدرن کمانڈ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کی زیر صدارت سانحہ مستونگ کے حوالے سے ہید کوارٹر سدرن کمانڈ میں اہم سیکورٹی کانفرنس ہوئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سانحہ مستونگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ پشتون اور بلوچ بھائیوں میں نفرت کی اگ بھڑکائی جائے۔دہشت گرد تنظیمیں دراصل "را" کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے عزائم کو سمجھیں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔اس موقع پر ہیڈ سدرن کمانڈ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔