ایل این جی کی خریداری کیلئے ایڈوانس رقم جمع کرانے والے سی این جی سٹیشنز کھول دیئے جائیں گے

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء“ سے گفتگو

ہفتہ 30 مئی 2015 21:25

اسلام آباد ۔ 30مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کیلئے ایڈوانس رقم جمع کرانے والے سی این جی سٹیشنز کھول دیئے جائیں گے۔ ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو سی این جی سٹیشنز مالکان ایل این جی کی خریداری کیلئے ایڈوانس ادائیگی کر رہے ہیں ان کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ایس این جی پی ایل کا عملہ اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس صرف ان سی این جی سٹیشنز کو ہی ملے گی جو ایل این جی کی خریداری کیلئے پیشگی ادائیگی کریں گے۔ جمعہ کو پنجاب میں ادائیگی کرنے والے 150 سے زائد سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کی گئی۔