وفاقی وزیر اطلاعات نے3 سال کیلئے اکادمی ادبیات پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو نامزد کر دیا

ہفتہ 30 مئی 2015 21:23

اسلام آباد ۔ 30مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے3 سال کیلئے اکادمی ادبیات پاکستان کے بورڈ آف گورنرزکے ممبران کو نامزدکر دیا ہے جو ملک بھر کے نمائندہ اہل قلم پر مشتمل ہے۔ اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بورڈ آف گورنرزکے چےئرمین اکادمی کے چےئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو ہوں گے۔

بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹراصغر ندیم سیّد (پنجاب)، اَمر جلیل (سندھ)، ڈاکٹر نذیر تبسم (خیبر پختونخوا) اور ڈاکٹر عبدا لرزاق صابر (بلوچستان) صوبوں کی طرف سے نمائندگی کریں گے۔ اسلام آباد کے ڈاکٹر وحید احمد اور فاٹا سے پروفیسر اسلم خان تاثیر نمائندہ ہوں گے۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے بورڈ آف گورنرز میں پاکستانی زبانوں کی نمائندگی کیلئے بھی ممتاز اہل قلم کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زبانوں کے حوالے سے ڈاکٹر صغریٰ صدف (پنجابی)، عبدالغفار تبسم (سندھی)، ڈاکٹر نصر اللہ خان وزیر (پشتو)، منیر احمد بادینی (بلوچی)، حفیظ خان (سرائیکی)، عارف ضیاء (براہوئی) اور اکبر حسین اکبر (کھوار، بلتی، شنا) زبانوں کی نمائندگی کریں گے۔ بورڈ آف گورنرز میں وزارتِ اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے جوائنٹ سیکرٹری، وزارتِ خزانہ کا نمائندہ اور ہائیر ایجوکیشن سے ڈاکٹر مبینہ طلعت نمائندگی کریں گی۔ بورڈ آف گورنرز کی سیکرٹری اکادمی کی ڈائریکٹر جنرل زاہدہ پروین ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :