657کانسٹیبلان کے درجہ "A"لسٹ کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول

ہفتہ 30 مئی 2015 21:22

سرگودھا۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودہا ریجن محمد آصف خاں زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس کے 657کانسٹیبلان کے درجہ "A"لسٹ کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی۔ اس موقعہ پر ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ کل 70محکمانہ ترقی کی نشستوں کا امتحان پولیس لائن میں لیا جائے گا جو کہ 04روز میں مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

میرٹ کو ہر طرح سے یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ پولیس ہیڈ کوارٹر سے ایس پی گل صنوبر ، ڈی ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ عالمشیر ، ڈی ایس پی چکوان سعادت علی، پر مشتمل خصوصی ٹیم ان امتحانات کا انعقاد کریں گے۔ تحریری امتحان کی چیکنگ کے لیے ایس پی ، پی ٹی ایس، سرگودھا، سے مسنعد قانون دانوں پر مشتمل سٹاف لیا جائے گا تا کہ ہر قسم کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔ اس موقعہ پر ایس پی پٹرولنگ نے امیدواروں کو خصوصی پیغام جاری کیا کہ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھتے ہوئے امتحان میں شامل ہواور کسی دیگر ذرائع سے کامیابی کی امید رنگ نہ لائیگی۔

متعلقہ عنوان :