رورل روڈز پر وگرام کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کیلئے سٹون کریشر کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار

ہفتہ 30 مئی 2015 21:22

سرگودھا۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب رورل روڈز پر وگرام کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس پروگرام کیلئے سٹون کریشر کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیاہے۔ سٹون کریشر کی سپلائی میں عدم تعاون پر ذمہ داران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ روزانہ دس ہزار سے زائد ٹرالی بجری پل گیارہ سٹون کریشر سے برآمد ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہارکمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں کریشر کی سپلائی کے معاملات کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے انتظامیہ، محکمہ معدنیات او رمحکمہ ہائی ویز کو اس امر کو بھی ملحوظ رکھنے کی ہدایت کی کہ مارکیٹ عدم استحکام کا شکار نہ ہو اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت او رانہیں اعتماد میں لے کر معاملات حل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹون کریشر کی کوالٹی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈی سی او ثاقب منان‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یعقوب خان‘ ایس ای ہائی ویز شفقت علی بٹر‘ ڈی او سی راجہ محمد اشرف ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات محمد ارشد‘ ایکسین ہائی ویز او ردیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔