سانحہ مستونگ کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 21:06

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) سانحہ مستونگ کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل مسستونگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقع کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ معصوم مسافروں کا قتل انتہائی مکروہ اور گھناوَنا عمل ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف ہر قسم کی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :