سانحہ مستونگ،ملک دشمن عناصرکی جانب سے برادراقوام کولڑانے کی سازش کی جارہی ہے ،اے این پی پشین

ہفتہ 30 مئی 2015 20:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کلی کربلایونٹ کے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے علاقے مستونگ کے مقام پر22نہتے مسافروں کے قتل عام کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ملک دشمن عناصرکی جانب سے مسافروں کوشناخت کے بعدقتل کرنے برادراقوام کولڑانے کی سازش کی جارہی ہے حکومت فوری طورپرواقعہ کانوٹس لیکرملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں بیان میں کہاگیاکہ سانحہ کھڈکوچہ میں قتل ہونے والے بے گناہ اورنہتے مسافروں کی قتل عام حکومتی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ایسے عناصرکیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرنی چاہئے جوملک میں فرقہ واریت اوربرادراقوام کولڑانے کی کوشش کررہے ہیں بیان میں کہاگیاکہ اے این پی کبھی بھی ایسے عناصرکے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیگی صوبے میں امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے آل پارٹیزکانفرنس بلانااحسن اقدام ہے ایسے اقدامات سے عوامی میں یکجہتی کوفروغ مل رہی ہے بیان میں وفاقی اورصوبائی حکومت سے پرزورمطالبہ کیاگیاہے کہ سانحہ کھڈکوچہ میں ملوث عناصرکیخلاف فوری طورکارروائی کرکے ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزدیں انہوں نے سانحہ میں شہیدہونے والے نہتے مسافروں کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہم ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابرکے شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :