بلوچستان گڈز ٹرک اونرزایسوسی ایشن کا اجلاس ،سانحہ مستونگ کی مذمت

ہفتہ 30 مئی 2015 20:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرزایسوسی ایشن کے دفترمیں ہنگامی اجلاس منعقدہواجس میں ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے اکثریت سے شرکت کی اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں ضلع مستونگ کھڈکوچہ کے مقام پرمسافربسوں پر رونما ہونے والے دردناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ہم غم زادہ خاندانو ں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں سانحہ کھڈکوچہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اگرایسے منفی عناصرکیخلاف سخت سے سخت کارروائی نہ کی گئی تواللہ نہ کرے اوربھی اس طرح کے واقعات رونماہوسکتے ہیں جس کے تدارک کیلئے حکومت کواس واقعہ سے سبق حاصل کرکے مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھانے ہونگے اجلاس میں تین روزہ سوگ کی مکمل حمایت کی گئی اورتمام ٹرانسپورٹروں تاجربرادری،کاروباری حضرات اوربلوچستانی عوام سے مطالبہ کیاکہ وہ پرامن رہے اورصبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے دیں انہوں نے حکومت وقت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ تمام شہیدوں اورزخمیوں کومالی امداد فراہم کریں علاوہ ازیں سانحہ کھڈکوچہ میں شہیدہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :