مستونگ میں بے گناہ مسافروں کاقتل عام انسانی المیہ و ظلم بلوچ پشتون روایات کے منافی ہے،لشکر ی رئیسانی

ہفتہ 30 مئی 2015 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)نوابزادہ حاجی میر لشکر ی رئیسانی نے کہاہے کہ مستونگ میں بے گناہ مسافروں کاقتل عام انسانی المیہ ہے ایسے دلخراش سانحات کیلئے مذمت کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے ندامت محسوس ہوتی ہے یہ ظلم بلوچ پشتون روایات کے منافی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ اس قتل عام کے اسباب خواہ کچھ بھی ہوں مجرموں کومنظرعام پرلاناحکمرانوں کی ذمہ داری ہے ایسے انسان دشمن واقعات تسلسل کے ساتھ کیوں رونماہوتے ہیں صوبے کی سیاسی قیادت کواس کاکھوج لگاناہوگاایسے خونی واقعات حالات کی سنگینی کاپتہ دیتی ہیں عوام کے جان ومال اورآبروکی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے سیاسی اورعوامی سطح پراقدامات ہونے چاہئے کیونکہ ماضی کے تلخ تجربات حکومت کی ناکامیوں پردلالت کرتی ہیں۔