بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن کا نوشہرہ میں پولنگ کا وقت بڑھانے اور مردان میں پریزائیڈنگ آفیسر کی نااہلی کا نوٹس

ہفتہ 30 مئی 2015 20:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوشہرہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولنگ کا وقت بڑھانے کا نوٹس لیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق پولنگ کے اوقات میں د و گھنٹے کی توسیع کی گئی جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لیا اور جواب طلب کیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پولنگ کے اوقات میں توسیع کرنا غیر قانونی اور بے بنیاد ہے رولز کے مطابق پولنگ کا وقت پانچ بجے ختم ہوجاتا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن نے اس خبر کی تردید کی اور کہا کہ نوشہرہ میں پولنگ کے اوقات میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ۔

پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق ہوتا ہے۔دریں الیکشن کمیشن نے مردان کے گاؤں رستم میں پولنگ سٹیشن پر پریزائیڈنگ آفیسر کی نااہلی کا بھی نوٹس لے لیا ہے جہاں لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور نا تجربہ کار عملہ و ناقص انتظامات کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ ہوسکے ۔