کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے دوسرے روز بھی ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل میں شواہد جمع کئے

رپورٹ سات روز میں تیار کی جائے گی ٗ چینل کے اعلیٰ حکام ٹیم کو مکمل کاغذات فراہم کرنے میں ناکام رہے ٗنجی ٹی وی

ہفتہ 30 مئی 2015 20:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے دوسرے روز بھی ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل کا دورہ کیا اور شواہد جمع کئے۔ ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس مرغوب احمد صدیقی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹیم نے ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل کے اعلی عہدیداروں سے آلات کی خریداری کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں اور کاغذات کی چھان بین کی۔ ذرائع کے مطابق ٹی وی چینل کے اعلی حکام کسٹم انٹیلی جنس کو مکمل کاغذات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ کسٹم حکام نے چینل کے مختلف حصوں میں لگے آلات کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔ تحقیقاتی رپورٹ سات روز میں تیار کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :