ایگزیکٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے اسٹیٹ بینک کے فائنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

غیرملکی اکاوئنٹس کی تفصیلات کیلئے انٹرپول اوردیگراداروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی

ہفتہ 30 مئی 2015 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے اسٹیٹ بینک کے فائنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،غیرملکی اکاوئنٹس کی تفصیلات کیلئے انٹرپول اوردیگراداروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ایگزیٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کافیصلہ کرلیا جس کیلئے اسٹیٹ بینک کے فائنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی،منی لانڈرنگ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغازیکم جون سے ہوگا ٗ کمپنی کے غیرملکی بینکوں میں موجود اکاوئنٹس کی تفصیلات کیلئے انٹرپول اور دیگراداروں کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایگزیٹ کے دفترسے برآمد ڈگریوں اوراسناد سے بھرے ڈیڑھ سوکاٹن مجسٹریٹ کی نگرانی میں ایف آئی اے کے دفتر منتقل کئے جاچکے ہیں ٗ اب بھی پانچ سو کاٹن ایگزیٹ کے دفترمیں موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :