خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی بدانتظامی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے: پرویز خٹک

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 20:17

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ وہ صوبے کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ صوبے کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خواتین نے بھی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا ہے۔

صوبے کے 30 فیصد فنڈز منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہر یونین کونسل میں 150 امیدوار ہیں جس کی وجہ سے چند مقامات پر جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں کچھ شکایات بھی آئی ہیں تاہم انتخابات مجموعی طور شفاف ہوئے ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہورہے ہیں لہذا اگر کہیں بدانتظامی ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہے کیونکہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو پہلے سے ہی مطلاع کردیا تھا کہ الیکشن کمیشن میں تعینانی کیلئے صوبے کے پاس اتنی پولیس نہیں ہے۔ پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے انتخابات میں بدانتظامی پر فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔