ڈومکی قبائل کے سربراہ سرفراز ڈومکی کی سانحہ مستونگ کی مذمت

نہتے و موصوم مسافروں کو قتل کرنا بدترین دہشت گردی کی علامت ہے،بیان

ہفتہ 30 مئی 2015 20:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ڈومکی قبائل کے سربراہ و صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی نے سانحہ مستونگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے و موصوم مسافروں کو قتل کرنا بدترین دہشت گردی کی علامت ہے،بے گناہ لوگوں مذہب،لسانیت یا پھر قوم پرستی کے نام پر قتل کرنا صوبے کے حالات کو مزید خراب کرنے کی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری بلخصوص کاشغر روٹ کی بحالی کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کے لیے بیرونی قوتیں سرگرم عمل ہیں جسے صوبے اور ملک کے عوام ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت،مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے دہشت گردی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے جبکہ پاکستان دشمن قوتیں اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مکروہ سرگرمیوں میں تیزی لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے بناہ لوگوں کا قتل عام کا مقصد صرف اور صرف عوام میں دہشت پھیلاکر اپنے مذموم ایجنڈئے کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کو بلوچ پشتون کا رنگ دئے کرصوبے کی دو برادر اقوام کو آپس میں دست و گریباں کرنے اور نفرتوں کو پپھیلانے کی کوشش بھی کی جاری ہے جسے بلوچستان کے غیور عوام آپس میں بھائی چارئے کو فروغ دیتے ہوئے ناکام بنا دیں گے ،انہون نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث اصل چہروں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :