جمعیت علماء اسلام کا صوبائی اورضلع کوئٹہ کامشترکہ ہنگامی اجلاس،سانحہ مستونگ کی مذمت

ہفتہ 30 مئی 2015 20:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کاصوبائی اورضلع کوئٹہ کامشترکہ ہنگامی اجلاس ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہواجس میں سانحہ مستونگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورسانحہ کے خلاف کل اتوارکے روزکوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ سمیت صوبہ بھرمیں شٹرڈاون ہڑتال اوراحتجاجی مظاہروں کااعلان کردیا، کوئٹہ میں بھی کل شٹرڈاون ہڑتال ہوگی اور پانچ بجے صوبائی دفترجناح روڈسے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔