مستونگ کا واقعہ سانحہ پشاور سانحہ صفورا سے کم نہیں ،وزیر اعظم

نوازشریف کی وزیر اعلی بلوچستان سے ٹیلی فونک گفتگو، بلوچستان میں امن وامان سے متعلق رواں ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

ہفتہ 30 مئی 2015 20:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان سے متعلق رواں ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر تے ہوئے کہاکہ مستونگ کا واقعہ سانحہ پشاور سانحہ صفورا سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ٹیلی فونک بات چیت کر تے ہوئے وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف نے کہاکہ گزشتہ رات مستونگ کے مقام پر مسافربسوں سے مسافروں کو اتار کر قتل کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے اور انتظامیہ ایسے افسوس ناک واقعات روکھنے کیلئے تمام وسائل بروکار لاکر دہشتگردوں کے خلاف بھر پورکارروائی کریں ضرب عضب آپریشن کے بعد بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائی گی سانحہ پشاور سانحہ صفورا جیسے بڑے واقعات کے بعد سانحہ مستونگ بھی بہت بڑاواقعہ ہے اوربلوچستان کے امن وامان سے متعلق رواں ہفتے کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں آرمی چیف وزیر اعظم سمیت تمام مرکزی قیادت شرکت کریں گے

متعلقہ عنوان :