استحقا ق ملا زمین کو صعیفی مرا عا ت کی فرا ہمی میں کو ئی دقیقہ فرو گز ا شت نہیں کیا جا ئے ،چیف سیکریٹری سندھ

ہفتہ 30 مئی 2015 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء )چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے صو با ئی سیکریٹری محنت اعجا ز منگی کو ہدایت کی ہے کہ سندھ ایمپلا ئز اولڈ ایج بینفٹس کے زمرے میں حا مل استحقا ق ملا زمین کو صعیفی کی مرا عا ت کی فرا ہمی میں کو ئی دقیقہ فرو گز ا شت نہیں کیا جا ئے اور ملا زمین کو حقوق کی بر وقت فرا ہمی یقینی بنا ئی جا ئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطا ب کے دورا ن چیف سیکریٹری نے سیکریٹری محنت سے کلیکشن مکینزم کے با ر ے میں تبا دلہ خیا ل کے دورا ن وصو لی کے طر یقہ کا ر کو مزید مستحکم بنا نے کی ہدا یت کی اور وا ضح کیا کہ تین ما ہ کی مدت میں کلیکشن مکینزم مو ثر بنا یا جا ئے ۔

دریں اثنا ء سیکریٹری محنت نے اجلا س کو آگاہ کیا کہ سندھ مینیمم ویجیز بو ر ڈ کے دا ئرہ خدما ت سے مر بو ط ملا زمین کو 12ہزا ر رو پے فی کس ما ہا نہ تنخوا ہ کی ادا ئیگی یقینی بنا نے کے لئے متعلقہ لیبر ویلفیئر آفیسرز کی جا نب سے عدا لت عظمیٰ میں حلفی اقرا ر نا مے داخل کرا دیئے گئے ہیں چیف سیکریٹری نے زور دیا کہ اس سلسلے میں سیکریٹری اور لیبر ڈا ئریکٹر سمیت محکمہ محنت کے جملہ افسرا ن مو ثر ما نیٹرنگ عمل میں لا ئیں