پنجاب میں ریاستی اداروں کے مظالم حد سے بڑھ گئے‘ ڈاکٹر رحیق عباسی
عوامی تحریک کے مرکزی صدر کی ڈسکہ میں مقتول وکلاء کے لواحقین سے ملاقات اور اظہار تعزیت
ہفتہ 30 مئی 2015 19:42
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے گزشتہ روز ڈسکہ میں قاتل ایس ایچ او کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے وکلاء کے لواحقین کے گھروں میں گئے اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ہم نے بھی پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی لاشیں اور گولیوں سے چھلنی اپنے کارکنوں کو کندھوں پر اٹھایا ہے ہمیں اس دکھ اور تکلیف کا اندازہ ہے۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ پولیس کا ظلم حد سے بڑھ گیا ہے۔ پولیس اہلکار اور افسران وہی کچھ کرتے ہیں جس کے انہیں اوپر سے احکامات ملتے ہیں’’اوپر‘‘ بھی 14 شہداء کے قاتل بیٹھے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ واقعہ ڈسکہ کے بعد ایس ایچ اوز کی کام چھوڑنے کی دھمکی الٹا چو کوتوال کو ڈانٹنے والا معاملہ ہے اس ڈرامے کے پیچھے بھی حکومت کا ہاتھ ہے کیونکہ حکمران انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والے وکلاء کو دباؤ میں لانا اور ان کے خلاف کارروائی کا جواز ڈھونڈنا چاہتے تھے ۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ہم ایک ایسے بدبخت اور ظالمانہ جمہوری عہد میں زندہ ہیں جہاں قانون کے رکھوالے وکلاء بھی ریاستی اداروں کے ظلم کا شکار ہیں اور وہ بھی پولیس کی بربریت کے خلاف سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنا احتجاج بروقت ریکارڈ پر نہ لاتے تو پنجاب کے حکمران قاتل ایس ایچ او گرفتار کرنے کی بجائے اس کی سرپرستی کرتے۔حکومت ابھی تک وکلاء کے لواحقین کو انصاف دینے کی بجائے ایس ایچ او کو بچانے کیلئے راستے تلاش کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے موقع پر بھی انصاف دلوانے کی بڑھک ماری تھی اور بعدازاں قاتلوں سے مل گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ میں ہونے والی اس خونریزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور قاتل ایس ایچ او کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.