دوران سفر غلطی کی نشاندہی پر وارننگ لیٹر جاری کرنے کا شہریوں نے خیر مقدم کیا

سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی سیل بھجی قائم کر دیا جو اب تک 2170شہریوں کو وارننگ لیٹر جاری کرچکا ‘ طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 30 مئی 2015 19:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جدید ترین سسٹم کے تحت وارننگ نوٹس بھجوانے اور خلاف ورزی کی نشاندہی کرنے کا شہریوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ٹریفک پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے شہری غلطی کی اصلاح کرکے سٹی ٹریفک پولیس کو فیڈ بیک دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی ،شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے اور عوام کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے دوران سفر شہریوں کی خلاف ورزی کی تصاویر بنانے اور وارننگ لیٹر جاری کرنے کا آغاز کیا ہے تاکہ لوگ اخلاقی طور اپنی کوتاہی کی اصلاح کرسکیں۔سٹی ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں ایک خصوصی سیل قائم کیا ہے جو اب تک 2170شہریوں کو رانگ پارکنگ،ون وے،غیرنمونہ نمبرپلیٹ،کم عمر ڈرائیور،سبز نمبر پلیٹ اور رنگدار شیشوں کی خلاف ورزی پر وارننگ لیٹر جاری کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اس اقدام سے بیشتر شہری اپنی اصلاح کرکے ٹریفک پولیس کے دفاتر کو آگاہ کررہے ہیں۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں سے انتہائی نرمی سے پیش آتے ہوئے انہیں ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں تاہم خلاف ورزی کرنے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :