خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات، فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 19:40

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات، فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کچھ مقامات سے پرتشدد واقعات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پرتشدد واقعات کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ چارسدہ میں 3 افراد، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 جبکہ کوہاٹ میں 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔