مستونگ کاواقعہ انتہائی افسوسنا ک ہے جماعت اسلامی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے‘ سید وسیم اختر /نذیر احمد جنجوعہ

دہشتگردی کے اس واقعہ میں بھارت ملوث ہے دشمن کے عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے متحد ہوناہوگا‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب

ہفتہ 30 مئی 2015 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے مستونگ کوئٹہ میں 2مسافربسوں کے35مسافروں کواغواکرنے کے بعد20افرادکی ٹارگٹ کلنگ پر مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوس ناک واقعہ قرار دیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے اس واقعہ سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے اس میں بھارت ملوث ہو۔اقتصادی راہداری کوناکام بنانے کے لئے ’’را‘‘نے اپنی کاروائیاں تیزکردی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے جارحانہ عزائم سے ہمسایہ ممالک اور خطے کوشدید خطرات لاحق ہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت پاکستان اس معاملے کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے اٹھائے۔دشمن کے عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے پاکستانی قوم،دینی وسیاسی قائدین اور عسکری قیادت کومتحد ہوکرآگے بڑھناہوگا۔

متعلقہ عنوان :