پاکستان سے ایک ہفتے کے دوران خلیجی ممالک کو11لاکھ ڈالر ز مالیت کے 2200ٹن سے زائد آم برآمد
جلد ہی یورپ کے لیے بھی آموں کی برآمد شروع ہوجائیگی،رواں برس فی ٹن آم کی قیمت پانچ سو ڈالر ہے ‘ وحید احمد
ہفتہ 30 مئی 2015 19:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران خلیجی ممالک ممالک کو11لاکھ ڈالر ز مالیت کے 2200ٹن سے زائد آم برآمد کر دئیے ،جلد ہی یورپ کے لیے بھی آموں کی برآمد شروع ہوجائے گی۔ ویجی ٹیبل اینڈ فروٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار وحید احمد نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس فی ٹن آم کی قیمت پانچ سو ڈالر ہے جو کہ گزشتہ برس کی نسبت دگنی ہے اور انھیں توقع ہے کہ اس سال نہ صرف آم کی برآمد کا مقرر کردہ ایک لاکھ ٹن کا ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا بلکہ اس سے بھی زیادہ مقدار میں پھل دوسرے ملکوں کو بھجوائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آم اپنے ذائقے کی وجہ سے خاصا پسند کیا جاتا ہے لیکن لکڑی کی پیٹیوں میں بند کر کے انھیں بیرون ملک بھجوانے کی وجہ سے جہاں اس کی ظاہری شکل و صورت پر اثر پڑتا تھا وہیں اس کے خراب ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے تھے اور اسی بنا ء پر برآمدی کھیپ کے حوالے سے شکایات بھی موصول ہوتی تھیں۔(جاری ہے)
لیکن حکومت کی طرف سے لکڑی کی پیٹیوں کی بجائے گتے کے ڈبوں میں ان کی برآمد سے اس کاروبار میں کافی مثبت تبدیلی آئی ہے۔
وحید احمد نے بتایا کہ جلد ہی یورپ کے لیے بھی آموں کی برآمد شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آموں کو پیکنگ سے قبل ان کی گرم پانی سے صفائی کے لیے بھی مزید اقدامات کیے گئے اور اب ایسے پلانٹس کی تعداد 29 ہو گئی جو کہ پچھلے برس صرف تین تھی۔امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یوایس ایڈ نے پاکستان میں آم کی پیداوار بڑھانے اور عالمی منڈیوں کو اس کی برآمد کے لیے بھی پاکستان کی تکنیکی معاونت کی ہے۔وحید احمد کا کہنا تھا کہ پھلوں کی مخصوص مکھی ’’فروٹ فلائی‘‘سے بچاؤ کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔امریکی حکومت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، منڈیوں میں نئے مواقع کی تلاش اور بین الاقوامی توثیق کے لیے آم کے پاکستانی کاشتکاروں کو مدد فراہم کر رہی ہے، جس سے عالمی منڈیوں کواس پھل کی برآمد حالیہ برسوں میں پانچ گنا تک بڑھ گئی۔مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.