چین کے تعاون سے کوئلے سے 3960میگاواٹ بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، چین کے تاریخی اقتصادی پیکج میں 33 ارب ڈالرکی خطیر رقم صرف توانائی کے منصوبوں کیلئے مختص ہے ،پنجاب میں چھوٹے ہائیڈل منصوبوں سے 475میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے
سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر اسد الرحمن گیلانی کی چینی دانشوروں کے وفد سے ملاقات میں بریفنگ
ہفتہ 30 مئی 2015 19:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) حکومت پنجاب چین کے تعاون سے ساہیوال، رحیم یار خان اور مظفرگڑھ میں کوئلے سے 3960میگاواٹ بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، قائداعظم سولرپارک کے پہلے مرحلے میں 100میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ہے اور 2016 کے اختتام تک 1000میگاواٹ کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا، شیخوپورہ میں ایل این جی کے ذریعے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پرکام کر رہے ہیں،پنجاب میں چھوٹے ہائیڈل منصوبوں سے 475میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، حکومت پنجاب انرجی سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کومکمل تحفظ فراہم کررہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر اسد الرحمن گیلانی نے لاہور کے دورے پرآئے دس رکنی چینی دانشوروں کے وفد سے ملاقات کے دوران بریفنگ میں کیا۔(جاری ہے)
چینی ماہرین کے وفد کی قیادت ایڈیٹوریل ڈائریکٹر ساؤتھ ایشین سٹڈیزمسٹر ژی ہیلن کر رہے تھے جبکہ وفد میں پروفیسرڈاکٹر لیلن، ڈاکٹر ہوانگ روئی، ڈاکٹر شاؤ یوکن، ڈاکٹر لین جیانگزوئی، ڈاکٹرنیو زن چن،پروفیسرکیان لیوئی، ڈنگ ہاؤ، ڈاکٹر وانگ ذو اور مس ہان جوا شامل تھیں۔
چینی دانشوروں کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری توانائی ڈاکٹر اسدالرحمن گیلانی نے بتایا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے تحت پہلا 50میگاواٹ کا سولر منصوبہ اگلے برس اگست تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ چین کا صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 46ارب ڈالر کے تاریخی اقتصادی پیکج میں 33ارب ڈالرکی خطیر رقم صرف توانائی کے منصوبوں کیلئے مختص ہے۔ وفد کے سربراہ مسٹر ژی ہیلن نے اس موقع پر توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کی تعریف کی اور پاک چین اقتصادی تعلقات کو مثالی قرار دیا۔ایڈیشنل سیکرٹری توانائی خالد اویس رانجھا، ممبر انرجی پی اینڈ ڈی آغا وقار،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.