پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھلنے کا سلسلہ جاری ،لاہور میں بھی مختلف مقامات پر کھل گئے

ہفتہ 30 مئی 2015 19:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) حکومتی اعلان کے بعد پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھلنے کا سلسلہ جاری ہے ،لاہور میں بھی مختلف مقامات پر سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم نے 29 مئی سے ایک ہفتہ تک بغیر کسی وقفے کے سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر سوئی ناردن حکام کی جانب سے 12 لاکھ روپے پیشگی سکیورٹی جمع کرانے ، نادہندہ نہ ہونے اور دیگر کڑی شرائط کے باعث پورے پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز مکمل طور پر نہیں کھل سکے اور یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے ۔

گزشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں سی این جی اسٹیشنز کھلنے کا سلسلہ جاری رہا ۔لاہور میں بھی مختلف مقامات پر سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ہیں ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشنز مکمل طو رپر کھلنے کا مرحلہ دو سے تین روز میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :