حکومتی پارٹی منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخاب میں پری پول دھاندلی سے باز رہے‘ ترقیاتی سکیموں کے اعلانات انتخابی ضابطہء اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی ہے
پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدرمیاں منظور احمد وٹو کا بیان
ہفتہ 30 مئی 2015 19:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدرمیاں منظور احمد وٹو نے حکومتی پارٹی کو خبردار کیا ہے کہ وہ منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخاب میں پری پول دھاندلی سے باز رہے،اس وقت ترقیاتی سکیموں کے اعلانات انتخابی ضابطہء اخلاق کی کھلے عام صریحاً خلاف ورزی ہے،انتظامی ادارے بھی حکومت کی غیر رسمی ہدایات کے تحت حکومتی امیدوار کے لیے در پردہ کام کررہے ہیں جو کہ جمہورریت اور انتخابی عمل کی روح کے سراسر منافی ہے۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اگر حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو پھر پیپلز پارٹی ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی کی الیکشن کمیشن سے شکایت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف بھگت کی NA-108 میں پوزیشن مضبوط ہے اور پارٹی کے مقامی عہدیدار اور کارکن اپنی متوقع وکٹری پر پُرامید ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دوران منڈی بہاؤالدین کو گجرات سے الگ کر کے ضلع بنایا تھا جسکی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو کافی سہولیات میسر ہوئیں کیونکہ اب انکے کام گجرات کی بجائے منڈی بہاؤالدین میں ہی ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ منڈی بہاؤالدین کے باسی انکے امیدوار آصف بھگت کو ضرور بھاری اکثریت سے 8 جون کے ضمنی انتخاب میں ووٹ دیں گے۔ میاں منظور احمد وٹو کل بروز (اتوار) پھالیہ میں پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار آصف بھگت کے حق میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اسکے علاوہ پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ، اعجاز سماء، ڈویثرنل کوآرڈینیٹر گوجرانوالہ، دیوان شمیم، صدر پیپلز پارٹی منڈی بہاؤالدین، ذوالفقار رانجھا، چوہدری عاشق وڑائچ بھی خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی، اعجاز چوہدری کی ممبرشپ جعلی ڈگری کی وجہ سے مجاز اتھارٹی نے ختم کر دی تھی جسکی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی اور یہاں پر ضمنی انتخاب 8 جون کو ہو رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اٹارنی جنرل آفس کا عدالتوں میں ٹیکس معاملات میں قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر کو خط
-
حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے، ملک کے معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، وزیراعظم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد ..
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا افغانستان سے متصل پاکستانی علاقے کا دورہ
-
کینا ل روڈ پر عجیب و غریب لائٹس لگا کر عوامی پیسے کو ضائع کیا گیا،سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.