Live Updates

2013کے الیکشن میں ن لیگ کا انتخابی مینڈیٹ جعلی تھا ، الیکشن شفاف ہوتے دھرنا تحریک میں 126دن بچے بوڑھے نوجوان خواتین کھلے آسمان تلے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی نہ کرتے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کاحلقہ این اے 108میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں انتخابی جلسہ سے خطا ب

ہفتہ 30 مئی 2015 19:23

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ 2013کے الیکشن میں ن لیگ کا انتخابی مینڈیٹ جعلی تھا اگر الیکشن شفاف ہوتے دھرنا تحریک میں 126دن بچے بوڑھے نوجوان خواتین کھلے آسمان تلے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی نہ کرتے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو حلقہ این اے 108میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں انتخابی جلسہ سے خطا ب کر رہے تھے انہوں نے کہا ن لیگ نے ملک میں اندھیرے پھیلا رکھے ہیں پاکستان تحریک انصاف ان اندھیروں کو ختم کرے گی شاہ محمود قریشی نے کہا نواز شریف برادران اور آصف علی زرداری کی ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف کو عوام میں مقبولیت ملی پاکستانی عوام حکمرانوں کا اصلی چہرہ پہچان چکے ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں دو طبقے ہیں ایک اشرافیہ جو ملکی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرواتے ہیں اور دوسرے پاکستانی عوام جو ٹیکس دے کر ملکی خزانہ بھرتے ہیں ۔

پی ٹی آئی نے لٹیروں کا راستہ روکنا ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں جعلی بیلٹ پیپر چھاپ کر دھاندلی کی گئی حلقہ این اے 108کے ضمنی الیکشن میں 8جون کو حلقہ کی عوام تحریک انصاف کو کامیابی دلا کر ملکی سیاسی منڈی سے ن لیگ کی دکان کا خاتمہ کر دے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات