پشاور ، یوسف آباد میں اے این پی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم ، فائرنگ کا تبادلہ

ہفتہ 30 مئی 2015 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) پشاور کے علاقے یوسف آباد میں عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم ،ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیا اور فائرنگ شروع کر دی ،حالات کشید ہ ہونے پرپولیس کی بھاری پہنچ گئی جبکہ جے یو آئی کے کارکنوں نے بیلٹ باکسیز کی سیلیں توڑ دیں پشاور کے علاقے یوسف آباد میں پولنگ سٹیشن پر ووٹ کے تنازعے پر جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں میں تلخ کلامی کے بعد لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا اور کارکنوں نے ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیا اور فائرنگ شروع کر دی حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جبکہ جے یو آئی کے کارکنوں نے بیلٹ باکسیز کی سیلیں توڑ دیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔