خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہونا ملکی تاریخ کا اچھا دن ہے، چھوٹے موٹے واقعات کو برداشت کرنے سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، بلدیاتی انتخابات جلد ہو جاتے تو بہتر تھا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو

ہفتہ 30 مئی 2015 19:19

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہونا ملکی تاریخ کا اچھا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آج ملکی تاریخ کا اچھا دن ہے، ایک صوبے میں بلدیاتی الیکشن مکمل ہوگیاہے ، چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہے ہیں انہیں برداشت کرنے سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، بلدیاتی انتخابات جلدی ہو جاتے تو بہتر تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آج پاکستانی تاریخ کا اچھا دن ہے، ایک صوبے میں بلدیاتی الیکشن مکمل ہوگئے، اس دوران بہت سے واقعات دیکھنے میں آئے لیکن ان پر فی الحال کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ جمہوریت میں بہت سی خامیاں بھی ہوتی ہیں، انہیں برداشت کرنے سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت جب بھی آئی ہے ہمیشہ بلدیاتی الیکشن کراتی ہے، اب بھی انتظامی وجہ سے بلدیاتی الیکشن تاخیر کا شکار ہوئے جتنے جلدی ہوجاتے بہتر تھا۔ پرویز رشید نے کہا کہ کے پی کے کے انتخابات پر تبصرہ کرنا فی الحال قبل از وقت ہے