پنجاب میں ریاستی اداروں کے مظالم حد سے بڑھ گئے،عوامی تحریک کے مرکزی صدر کی ڈسکہ میں مقتول وکلاء کے لواحقین سے ملاقات اور اظہار تعزیت
ہفتہ 30 مئی 2015 19:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے گزشتہ روز ڈسکہ میں قاتل ایس ایچ او کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے وکلاء کے لواحقین کے گھروں میں گئے اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ہم نے بھی پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی لاشیں اور گولیوں سے چھلنی اپنے کارکنوں کو کندھوں پر اٹھایا ہے ہمیں اس دکھ اور تکلیف کا اندازہ ہے۔
ہفتہ کوڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ پولیس کا ظلم حد سے بڑھ گیا ہے۔ پولیس اہلکار اور افسران وہی کچھ کرتے ہیں جس کے انہیں اوپر سے احکامات ملتے ہیں’’اوپر‘‘ بھی 14 شہداء کے قاتل بیٹھے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ واقعہ ڈسکہ کے بعد ایس ایچ اوز کی کام چھوڑنے کی دھمکی الٹا چو کوتوال کو ڈانٹنے والا معاملہ ہے اس ڈرامے کے پیچھے بھی حکومت کا ہاتھ ہے کیونکہ حکمران انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والے وکلاء کو دباؤ میں لانا اور ان کے خلاف کارروائی کا جواز ڈھونڈنا چاہتے تھے ۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ہم ایک ایسے بدبخت اور ظالمانہ جمہوری عہد میں زندہ ہیں جہاں قانون کے رکھوالے وکلاء بھی ریاستی اداروں کے ظلم کا شکار ہیں اور وہ بھی پولیس کی بربریت کے خلاف سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنا احتجاج بروقت ریکارڈ پر نہ لاتے تو پنجاب کے حکمران قاتل ایس ایچ او گرفتار کرنے کی بجائے اس کی سرپرستی کرتے۔حکومت ابھی تک وکلاء کے لواحقین کو انصاف دینے کی بجائے ایس ایچ او کو بچانے کیلئے راستے تلاش کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے موقع پر بھی انصاف دلوانے کی بڑھک ماری تھی اور بعدازاں قاتلوں سے مل گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ میں ہونے والی اس خونریزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور قاتل ایس ایچ او کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.