حمزہ شہباز کی مستونگ میں دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت، مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا

ہفتہ 30 مئی 2015 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے مستونگ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ قومی قیادت نے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انشاء اﷲ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

حمزہ شہباز نے اس عزم کا اظہار کیاکہ حکومت ان قبیح عناصر کا پیچھاجاری رکھے گی اور ان انسانیت سوز واقعات میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے بسوں میں ہونے والی دہشت گردی میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :