دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں

وزیراعلیٰ پنجاب کی مستونگ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت،مسافروں کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 30 مئی 2015 19:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مستونگ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے 21 مسافروں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتولین کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور صوبے کے عوام ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس بدترین واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گرد انسان تو کیا مسلمان بھی کہلانے کے حقدار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ عنوان :