ووزیراعلیٰ شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی نسرین نواز کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 30 مئی 2015 19:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی نسرین نواز کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔