وزیراعلیٰ کی کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن میں مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد

مخصوص نشستوں کے نتائج نے بھی الیکشن 2013میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو آئینہ دکھا دیاہے‘ وزیراعلیٰشہبازشریف

ہفتہ 30 مئی 2015 18:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام نشستوں کے بعد مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی پارٹی کی پالیسیوں پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے - عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اولین ایجنڈا ہے- انہوں نے کہا کہ نتائج نے ثابت کر دیاہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت سے محبت کرتے ہیں اور مخصوص نشستوں کے نتائج نے بھی الیکشن 2013میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو آئینہ دکھا دیاہے-