بلدیاتی الیکشن ،اسلحہ کی نمائش پرپابندی کے باوجوداسلحہ بردارسیاسی کارکنان پولنگ اسٹیشن ،اطراف میں آزادانہ گھومتے رہے

ہفتہ 30 مئی 2015 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) بلدیاتی الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش پرپابندی کے باوجوداسلحہ بردارسیاسی کارکنان پولنگ اسٹیشن اورانکے اطراف میں آزادانہ گھومتے رہے اوراسلحہ کی خوب نمائش کی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے پیش نظرصوبہ بھرمیں دفعہ 144کے تحت پابندی عائدکی گئی تھی تاہم اسکے باوجودالیکشن کے دوران مختلف سیاسی پارٹیوں کے مسلح کارکنان کھلے عام گھومتے رہیں تاہم قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے انکے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔مسلح افرادکی موجودگی کے باعث بیشترپولنگ اسٹیشن پرخوف کے باعث ووٹرکی تعدادکم رہی ہے ۔