بلدیاتی الیکشن کے دوران جعلی ووٹ کاسٹ کرتے تین افرادگرفتار

بلدیاتی الیکشن کے دوران سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے پرجعلی ووٹ کاسٹ کرنے کے الزامات

ہفتہ 30 مئی 2015 18:57

بلدیاتی الیکشن کے دوران جعلی ووٹ کاسٹ کرتے تین افرادگرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پشاورکے علاقے شاہ ڈنڈمیں بلدیاتی الیکشن کے دوران جعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے تین افرادکوگرفتارکرلیاگیاجبکہ چارسدہ روڈپرجعلی ووٹ برآمدکرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوران سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے پرجعلی ووٹ کاسٹ کرنے کے الزامات لگاگئے تاہم یہ الزامات کئی پولنگ اسٹیشن پردرست بھی ثابت ہوئے اورمتعددافرادرنگے ہاتھوں گرفتاربھی کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

پشاورکے علاقے شاہ ڈنڈمیں بھی تین افرادجعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔جعلی ووٹ کاسٹ کرنے والے افرادکوشہریوں نے تشددکانشانہ بنانے کے بعدپولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے تینوں افرادکوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیادوسری طرف علاقے کے پولنگ اسٹیشن کی خاتون پریزائیڈنگ آفیسرکاکہناتھاکہ گرفتارافرادمیں ایک انکاشوہرہے اوردیگردوافرادانکے ملازمین ہے ۔انکاکہناتھاکہ عملے کی کمی کی وجہ سے انہوں نے اپنے شوہراورملازمین کویہاں بلایا۔ادھرچارسدہ روڈپربھی پولنگ اسٹیشن سے پانچ جعلی ووٹ برآمدہوئے۔