ایل ڈی اے سکولوں کے پرنسپل تبدیل

ہفتہ 30 مئی 2015 18:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل احد خان چیمہ کی ہدایت پر ایل ڈی اے ماڈل سکولز کے پرنسپلوں کا تبادلہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گرلز ہائی سکول جوہر ٹاؤن کی پرنسپل ظل ہما کا تبادلہ علامہ اقبال ٹاؤن‘یہاں سے مسز نسرین طارق کا گلشن راوی سکول اور وہاں سے مسرت جہاں کا تبادلہ جوہر ٹاؤن سکول کر دیا گیاہے۔بوائز ہائر سیکنڈری سکول علامہ اقبال ٹاؤن کے پرنسپل سید مبشر احمد کا تبادلہ سبزہ زار سکول ‘ یہاں سے اشفاق ملک کا جوہر ٹاؤن جبکہ وہاں سے محمد طاہر کا تبادلہ علامہ اقبال ٹاؤن کر دیا گیا ہے ۔