الیکشن کمیشن کے تحت خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کیلئے قائم کنٹرول روم نے کوہاٹ جعلی مہریں لگانے کی شکایات کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے افسران کو شکایت کنندہ کوطلب کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا

ہفتہ 30 مئی 2015 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن کے تحت خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کیلئے قائم کنٹرول روم نے کوہاٹ جعلی مہریں لگانے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ ،ایس ایچ او،اے ایس آئی پرجعلی مہریں لگانے کے الزام کا سخت نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو فوری ایکشن کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے افسران کو شکایت کنندہ کوطلب کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ بلدیاتی الیکشن کے دوران بدانتظامی اور بدنظمی کے باعث مردان،شانگلہ،بٹ خیلہ،چارسدہ،بنوں،نوشہرہ سمیت صوبے بھر کے 150 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل شدید متاثر ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق فی الحال پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہدایت نامے کے تحت جن مقامات پر پورا دن ووٹنگ نہیں ہوئی وہاں دوبارہ پولنگ ہوگی۔