امریکہ ، برطانیہ اورعرب ممالک کیلوگوں کوڈاکٹریٹ کی 147 ڈگریاں دیں

ایگزیکٹ گروپ کے سی ای او نے دوران تفتیش کئی اہم انکشافات

ہفتہ 30 مئی 2015 18:39

امریکہ ، برطانیہ اورعرب ممالک کیلوگوں کوڈاکٹریٹ کی 147 ڈگریاں دیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ایف آئی اے حکام نے کہاہے کہ ایگزیکٹ گروپ کے سی ای او نے دوران تفتیش کئی اہم انکشافات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق شعیب شیخ نے بتایا کہ امریکہ ، برطانیہ اورعرب ممالک کے لوگوں کوڈاکٹریٹ کی 147 ڈگریاں دیں جن میں کئی ایک دنیا میں اہم ترین عہدوں پر فائز ہیں ۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایگزیکٹ سے برآمد ہونیوالی جعلی ڈگریوں سے بھرے 100 کارٹن ایف آئی اے دفتر منتقل کئے جاچکے ہیں جن میں سے 86ہزار جعلی ڈگریوں کی گنتی مکمل ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :