پاک امریکہ اسٹریٹجک مذاکرات کل واشنگٹن میں شروع ہوں گے ،وفد امریکہ روانہ

ہفتہ 30 مئی 2015 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈایئلاگ کا آغاز یکم جون سے واشنگٹن میں ہو گا ۔مذاکرات میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد امریکہ روانہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر سے واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے وفد کی قیادت سکریٹری خارجہ اعزاز احمد کریں گے،اس کے علاوہ وفد میں وزارت خارجہ کی اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویڑن کے اعلی حکام بھی شامل ہیں، مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت معاون امریکی وزیر برائے آرمز کنڑول اینڈ انٹرنیشنل سیکورٹی روزایلن گوٹ مولر کریں گی۔

مذاکرات میں معشیت و تجارت، توانائی، انسداد دہشت گردی، دفاع، تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ واضح ر ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات معطل ہوگئے تھے لیکن تعلقات میں بہتری کے باعث اسٹریٹیجک ڈائیلاگ دوبارہ شروع ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :