گلبرگ میں گھر میں آتشزدگی کے حادثہ میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو فرنیچر اور قیمتی سامان جل کر راکھ

ہفتہ 30 مئی 2015 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث گلبرگ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے حادثہ میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو فرنیچر اور قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اطلاع ملنے پر پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122کے آگ بجھانے کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الصبح پی ایف کالونی کے رہائشی فضل محمود کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تھوڑی دیر میں پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گھر کے مکینوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود فرنیچر اور قیمتی سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122 کے آگ بجھانے والے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :