عدم توجہی سے بڑی عمر کے افراد میں بواسیر کا مرض کینسر کی شکل اختیار کر سکتا ہے‘پر وفیسر ڈاکٹر ابو الفضل

اس مرض میں مبتلا مریضوں کو اپنی غذ ا میں پھل اور سبز یو ں کا استعما ل زیا دہ سے زیا دہ کر نا چا ہیے،سیمینا ر سے خطاب

ہفتہ 30 مئی 2015 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سر جن پر وفیسر ڈاکٹر ابو الفضل علی خا ن کا کہنا تھا ہے کہ عدم توجہی سے بڑی عمر کے افراد میں بواسیر کا مرض کینسر کی شکل اختیار کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کا لج آ ف فز یشنز اینڈ سر جنز پا کستا ن اورپا کستا ن اکیڈ می آ ف فیملی فز یشنز(رجسٹر ڈ) کے زیر اہتما م بو اسیر کے با رے میں سی پی ایس پی کے آ ڈیٹو ریم میں سیمینا ر سے خطاب میں کیا۔

سیمینا ر میں ڈاکٹر طا رق محمو د میا ں ،جناح ہسپتا ل کی سر جن پر وفیسر ڈاکٹر کر ن صد یقی ،میو ہسپتا ل شعبہ سر جر ی کے پر وفیسر ڈاکٹر فضل چو دھر ی ،ڈاکٹر سعید احمد ،ڈاکٹرہما یو ں رشید،ڈاکٹراحمد نو ید بھٹی ،ڈاکٹر طا ہر چو دھر ی ،ڈاکٹر نا ہید ند یم ،ڈاکٹر سلیم ،ڈاکٹر ثمینہ سعید ،ڈاکٹر شعیب احمد ،ڈاکٹر فر زانہ سلیم،ڈاکٹر اعظم خا ن سمیت فیملی فز یشنز نے کثیر تعد اد میں شر کت کی ۔

(جاری ہے)

سیمینا ر میں مہما ن خصو صی جنا ح ہسپتا ل کے سر جن پر وفیسر ڈاکٹر ابو الفضل علی خا ن نے فیملی فز یشنز سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جن لو گو ں کے خا ند ان میں یہ مر ض ہو ں انھیں اختیا ط کر نی چا ہیے اور پا نی وافر مقد ار میں پینا چا ہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کو اپنی غذ ا میں پھل اور سبز یو ں کا استعما ل زیا دہ سے زیا دہ کر نا چا ہیے اگر بو اسیر کے مو قے با ہر آ جا ئے تو اس کا علا ج صر ف اور صر ف آ پر یشن ہے بو اسیر کی بیما ری کے لئے کسی قسم کی کر یم یا لو شن کا فا ئد ہ نہیں ہے اگر ان کاکہنا تھا کہ کسی مر یض کو 60سا ل کی عمر ہو تو اس کا معا ئنہ تفصیل سے کر نا چا ہیے کیو نکہ بو اسیر کی وجہ سے کنسیر بھی ہو سکتا ہے ۔

جنا ح ہسپتا ل کی سر جن پر وفیسر ڈاکٹر کر ن صد یقی نے فیملی فز یشنز کو بتا یا کہ حا ملہ خو اتین میں بو اسیر کی بیما ری اور اس کی تشخیص اور علا ج کے با رے جد ید تحقیق بتا ئی۔