295-Cناموس رسالت قانون کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور

ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لانے کاانکشاف کے خلاف دینی و مذہبی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں بار بار ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف مہم جوئی یہودی اور قادیانی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے کے مترادف ہے

ہفتہ 30 مئی 2015 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم کی مبینہ کوششوں پرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مرکزی رہنما ؤں مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری ظہورالحق ،مولانا قاری عبدالعزیز نے سخت احتجاج کیا ہے اور حکومت وقت کو متنبہ کیا ہے کہ حکومت اس مقدس قانون کو چھیڑنے اور ترمیم کرنے سے باز رہے ۔

295-C ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔امریکی اخبار نے ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیمی بل قومی اسمبلی پیش کرنے کی تیاری کا انکشاف ناقابل برداشت امر ہے ،اس کے خلاف تمام دینی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

ناموس رسالت کے خلاف ترمیمی بل اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اور یہودی لابی اسلام مخالف قوتوں کو ساتھ ملا کر تحفظ ناموس رسالت ایکٹ ختم کرانے کے درپے ہے مگر شمع ختم نبوت کے پروانے کوئی بھی ایسی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

عشاقان مصطفےٰؐ ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے ۔علماء کرام نے کہا کہ بار بار ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف مہم جوئی یہودی اور قادیانی ایجنڈا ہے۔علماء نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت بیرونی دبا ؤ پر خفیہ طریقے سے ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم لاکر یہ قانو ن غیر موئثر کرنا چاہتی ہے۔حکومت اگر کوئی ایسا ترمیمی بل لائی تو دینی جماعتیں اسکو منظور نہیں ہونے دیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہ کریں اور ہرقسم کا بیرونی دبا ؤ مسترد کرتے ہوئے اہل اسلام کے جذبات کی ترجمانی کریں ۔