اوکاڑہ ، مختلف واقعات میں چھ خواتین سمیت دس افراد زخمی

ہفتہ 30 مئی 2015 17:31

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں چھ مختلف واقعات میں چھ خواتین سمیت دس افراد کو زخمی کر دیا گیا پولیس نے 38ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک 27ٹو ایل کے رہائشی محمد اقبال پیدل اپنے رقبہ پر جا رہا تھا کہ بدر بشیر نے اپنے ایک ساتھی سمیت اس کا راستہ روک لیا اور زدوکوب کر نا شروع کر دیا ملزم کو رنج تھا کہ اقبال نے اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کروایا تھا۔

نواحی گاؤں فتح پور کے رہائشی صدی احمد کے مطابق علی شیراورفلک شیر وغیر ہ چھ افراد ن ے دستی آلات سے حملہ کر کے اسے ،اس کی والدہ اور ماموں کو ذخمی کر دیا نواحی گاؤں چک 12جی ڈی میں سات افراد سعی،شہادت اور مہابت وغیرہ نے تشدد کانشانہ بنا کر راج بی بی اور اس کی والدہ کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

نواحی گاؤں چک 16وان آر میں 12افراد مین،علی رضا وغیرہ نے دستی آلات سے محبوب عالم کے بیٹے اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا نواحی گاؤں مہروک کلان میں تین افراد اکرم رمضان اور عمران نے مدعی غلام محی الدین کی بیوی فیضاں بی بی کو تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کر دیا نواحی قصبہ منڈی احمد آباد میں آٹھ افراد سرور،جاوید اور حارش وغیرہ نے کائنات بتول کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گئی پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :