الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں مقررہ وقت کے بعد وقت میں توسیع سے انکار ، مقررہ وقت کے دوران پولنگ سٹیشنوں میں موجود افراد کو ووٹ پول کرنیکی اجازت دیدی

ہفتہ 30 مئی 2015 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 5 بجے تک ووٹ ڈالنے کے وقت میں توسیع کی بجائے پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں موجود ووٹرز کو مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو الیکشن کمیشن میں کے پی بلدیاتی انتخابات کیلئے طے کئے گئے مقررہ وقت میں توسیع کرنے پر غور و خوض کے بعد ووٹرز کیلئے اضافی وقت اعلان نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم ان ووٹرز کو جو پولنگ اسٹیشن کے اندر یا اسکی حدود میں موجود ہوں ، انہیں پانچ بجے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

کمیشن نے اس حوالے سے صوبے بھر میں تمام ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایات جاری کیں جس کے نتیجے میں پانچ بجے کے مقررہ وقت کے خاتمے پر بھی پولنگ اسٹیشن کی عمارت یا حدود میں موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا۔