عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام حکمراں حق حکمرانی کھو چکے ہیں ،نشاط ضیاء قادری

ہفتہ 30 مئی 2015 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ اداروں کی نااہلی کی وجہ سے شہر میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کو بو ند بوند پانی سے ترسانے والے حکمراں اپنا حق حکمرانی کھوچکے ہیں عوام اپنے حق کے لئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں سندھ حکومت کی جانب سے عوام تک مفت پانی کے ٹینکر ز کی فراہمی کے اعلانات صرف زبانی جمع خرچ ہے عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے فراہمی آب اور علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے عوام سے ملاقات کی اور اُن سے درپیش علاقائی مسائل سنے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور گرد نواح میں پانی کی عدم فراہمی کی بڑھتے ہوئے شکایات پر واٹر بورڈ کے مقامی ذمہ دران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی میں پانی کی ترسیل کے نظام کو درست بنا یا جائے گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ہم نے اور ہمارے اباواجداد نے شہر کو آباد کرنے میں اپنا خون اور پسینہ شامل کیا ہے اسے کھنڈرات میں تبدیل نہیں ہونے دینگے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہو یا بلدیاتی ادارے اپنا قبلہ درست کرلیں اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عوامی وسائل کو درست استعمال یقینی بنا ئیں اور عوام کو درپیش علاقائی و روز مرہ مسائل سے نجات دلا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :