ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن کا سپر نٹنڈنگ انجینئر کے ہمراہ اورنگی زون کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

ہفتہ 30 مئی 2015 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے سپر نٹنڈنگ انجینئر کے ہمراہ اورنگی زون کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا انہوں نے ندی نالوں کی صفائی کے جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام تر دستیاب مشینری کو بروئے کار لایا جائے جبکہ ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے وملبہ کوفوری طور پر ٹھکانے لگانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے انہوں نے موقع پر موجود افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ ندی نالوں کی صفائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحا ل کو بہتر بنانے کیلئے انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اس موقع پربلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ندی نالوں کی صفائی کا عمل شب وروز جاری رکھا جارہا ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام علاقوں میں صفائی کا عمل بھر پور طریقہ سے جاری ہے کچرہ وملبہ کی منتقلی کیلئے تمام ہلکی وبھاری مشینری کوبروئے کار لایا جارہا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔