سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں عدالتی احکامات کے تحت نئی حلقہ بندیاں تشکیل دی ہیں

ہفتہ 30 مئی 2015 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،حلقہ بندیوں کی غیرحتمی فہرستیں یکم جون سے مشتہرکردی جائیں گی،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں عدالتی احکامات کے تحت نئی حلقہ بندیاں تشکیل دی ہیں،حلقہ بندیاں 1998کی مردم شماری کے تناسب پرتیارکی گئی ہیں،نئی حلقہ بندیوں کے تحت کراچی کے6 اضلاع پرمشتمل ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن اوراس میں 218 یونین کمیٹیاں ہیں،نئی حلقہ بندیوں کی فہرستیں یکم جون سے عام لوگوں اورسیاسی جماعتوں کے لیے مشتہرکردی جائیں گی،الیکشن کمیشن کے مطابق 11 سے25 جون تک نئی حلقہ بندیوں پراعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے،چھبیس جون سے دس جولائی تک حلقہ بندیوں پراعتراضات کی سماعت اورفیصلے کیے جائیں گے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 جولائی کونئی حلقہ بندیوں کوحتمی شکل دی جائے گی اور28جولائی کونئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :