اوکاڑہ کینٹ، پولیس کی کارروائی، قتل ڈکیتی ،راہزنی کی واردتوں میں مطلوب بین الا ضلاعی گینگ کا سرغنہ درجنوں اشتہاری ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 مئی 2015 17:16

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) اوکاڑہ پولیس نے قتل ڈکیتی اور راہزنی کی واردتوں میں مطلوب بدنام زمانہ وخطرناک بین الا ضلاعی گینگ کے سرغنہ سمیت درجنوں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سات افراد کا قاتل بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے ایس ایچ او بصیر پور طاہر وحید جٹ، انچارج انوسٹی گیشن مرزا محمد اشرف ۔

محمد اکبر ایس آئی ، طالب حسین ایس آئی پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر ڈارامائی انداز میں قتل ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتون میں مطلوب بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ مشتاق عرف مشتاقی وٹو جو قتل کے سات مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان میں اعجاز عرفی ججی اور نوید عرف نویدی وغیرہ شامل ہیں۔

علاقہ کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں ظفر خاں بلوچ، مہر جاوید نورنگ ، محمد بلال ،جاوید اقبال مہار، ملک محمد ریاض ، فیاض خاں پٹھان اور دیگر افراد نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او اکاڑہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور علاقہ میں امن کی بحالی پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :