یونیڈو اور ایف پی سی سی آئی کے باہمی اشتراک سے ’’کلین ٹیکنالوجی مقابلہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی سمینار کا انعقاد

کلین ٹیکنالوجی کا پاکستان سمیت بوری دنیا میں مستقبل روشن ہے،ایس ایم ای از کو ملک میں گرین انڈسٹریل انقلاب لانے کیلئے کلین ٹیکنالوجی انوویشن پر توجہ دینی ہو گی‘ مقررین کا سمینار سے خطاب

ہفتہ 30 مئی 2015 17:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر حمید اختر چڈھاکی زیر صدارت ریجنل آفس میں ’’یو نائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) اور ایف پی سی سی آئی کے باہمی اشتراک سے ’’کلین ٹیکنالوجی مقابلہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی سمینار منعقد کیا گیا۔

جس کا مقصد سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری مالکان کو کلین ٹیکنالوجی پروگرام سے متعلق بہتر آگاہی اور کلین ٹیکنالوجی میں جدت آنے کے بعد ایس ایم ای از انڈسڑی کو ماحول دوست بنانا کے فوائد سے آگاہ کرنا تھا۔سمینار تین سالہ گلوبل کلین ٹیک انوویشن پروگرام(جی سی آئی پی) کا حصہ ہے جو اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے سات ممالک میں سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری (ایس ایم ای از)میں کلین ٹیک کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے مقصد کیلئے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یونیڈو کی نیشنل پروگرام کوارڈینٹر ڈاکٹر شاہینہ وحید نے ایس ایم ای از کے لئے کلین ٹیکنالوجی کی اہمیت بارے سمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلین ٹیکنالوجی کا پاکستان سمیت بوری دنیا میں مستقبل روشن ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ایم ای از کو ملک میں گرین انڈسٹریل انقلاب لانے کیلئے کلین ٹیکنالوجی انوویشن پر توجہ دینی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یونیڈو پاکستانی صنعت کاروں کی موجودہ انرجی بحران،ماحولیاتی اور اقتصادی چیلنچ سے نمٹنے کیلئے بہترین رہنمائی کر رہا ہے۔اس موقع پر نائب صدر ایف ہی سی سی آئی حمید اختر چڈھا نے کہا کہ ایس ایم ای از اور دوسرے نئے کاروبار کوکلین ٹیکنالوجی اختیار کرنے کیلئے مالی مشکلات جسے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایس ایم ای کو گرین اور صاف ماحول کی طرف لے جانے کیلئے خصوصی فنانس سکیم تیار کرئے اور اس منصوبے کیلئے خاص قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کریں۔

پروجیکٹ ٹیکنیکل ایکسپرٹ یونیڈو کلین ٹیک پاکستان پروگرام ،محمد حماد بشیر سعید نے کلین ٹیک مقابل پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کو فروغ دینا یونیڈو کا مقصد ہے۔کلین ٹیک ایک گلوبل کومپیٹیشن ہے جس کا مقصد انرجی ،پانی کی اہمیت اور انرجی کا ضائع سے ماحول میں پیدا ہونے والے مسائل سے ایس ایم ای از کو آگاہی دے کر ملک میں گرین انڈسٹری کو ترجیح دینا ہے۔

پروگرام کا مقصد ٹریننگ،سرمایہ کار تک رسائی اور اس جدت کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے ایس ایم ای از کے چیئرمین رحمت اﷲ جاوید نے کہا کہ مستقبل کی ٹیکنالوجی کلین ٹیکنالوجی ہے جو مستقبل میں ایس ایم ای انڈسٹری کے زندہ رہنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ سمینار میں رحمت اﷲ جاوید،راوین ٹیکسیشن ایجنسی کے سی ای او اعجاز احمد،شیخوپورہ چیمبر سے منظور ملک پنجاب کے تمام چیمبرز ،بزنس ایسوسی ایشن کے نمائندوں ، ایس ایم ای از مالکان اور دیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :